ایف آئی اے ڈائریکٹر انعام اللہ گنڈاپور عہدے سے فارغ | Urdu News

اشتہار

ایف آئی اے ڈائریکٹر انعام اللہ گنڈاپور عہدے سے فارغ

ڈائریکٹر ایف آئی اے پشاور زون کے خلاف سنگین الزامات پر عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق گریڈ 20 کے اعجاز خان کو ڈائریکٹر پشاور زون تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جبکہ ڈائریکٹر انعام اللہ کو اینٹی کرپشن ونگ ہیڈ کوارٹر میں تعینات کردیا گیا ہے۔

انعام اللہ کے خلاف ایک سال قبل سنگین الزامات کی انکوائری کی گئی تھی۔

سابق ڈائریکٹر 1989 میں ایڈہاک پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر بھرتی ہوئے تھے، خلاف قانون بھرتی ہونے کی وجہ سے متعدد پر نوکری سے برطرف ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق مختلف ہائی کورٹس سے حکم امتناع کے باعث دوبارہ بحال ہوجائے۔

پشاور ائیرپورٹ امیگریشن تعیناتی کے دوران لاکھوں روپے اور امریکی ڈالر غیر قانونی امیگریشن کے ذریعے حاصل کئے ہیں۔ بینک آف پنجاب سیکنڈل کے مرکزی کردار ہمیش خان کی بھی کلئیرنس کرنے کا الزام عائد ہے۔

ہمیش خان کے معاملے دیگر عملے کے ہمراہ یہ معطل بھی ہوئے ہیں جبکہ اس دوران چار لاکھ امریکی ڈالر ایک کانسٹیبل کے ذریعے خریدے گئے۔




Source

Comments

Popular posts from this blog

دہلی میں 19 دن سے جاری بھوک ہڑتال کے بعد سونم وانگچک کی حالت تشویشناک | Urdu News