پیٹرول اور ڈیزل ایک ہفتے میں کتنا مہنگا ہوا؟ جانیے | Urdu News
پیٹرول اور ڈیزل ایک ہفتے میں کتنا مہنگا ہوا؟ جانیے
اسلام آباد : پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین کیے جانے کے بعد گزشتہ ایک ہفتے کے دوران پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس سے عوام پر مہنگائی کا مزید بوجھ پڑا ہے۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق 17 جولائی سے 25 جولائی کے دوران پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں مجموعی طور پر 24 روپے 47 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 60 روپے 16 پیسے کا اضافہ کیا گیا۔
حکومت نے 18 جولائی کو پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 44 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 31 روپے 5 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا۔
اس کے بعد 21 جولائی کو پیٹرول 35 پیسے سستا کیا گیا، تاہم اسی روز ڈیزل کی قیمت میں مزید 5 روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا۔
22 جولائی کو پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 93 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جبکہ 23 جولائی کو پیٹرول 6 روپے 39 پیسے اور ڈیزل 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر مزید مہنگا کر دیا گیا۔
اسی طرح 24 جولائی کو پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا۔ بعد ازاں 25 جولائی کے لیے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول 3 روپے 66 پیسے اور ڈیزل 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر مزید مہنگا کردیا گیا۔
اعداد و شمار کے مطابق 17 جولائی کو پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 310 روپے 71 پیسے تھی، جو 25 جولائی تک بڑھ کر 335 روپے 18 پیسے ہو گئی۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل، جو 17 جولائی کو 323 روپے 30 پیسے فی لیٹر میں دستیاب تھا، 25 جولائی کو اس کی قیمت بڑھ کر 383 روپے 46 پیسے فی لیٹر تک پہنچ گئی۔
ماہرین کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں میں مسلسل ردوبدل سے نہ صرف ٹرانسپورٹ کے اخراجات میں اضافہ ہوگا بلکہ اشیائے خور و نوش سمیت دیگر ضروری اشیا کی قیمتوں پر بھی اس کے اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ہے۔
https://urdu.arynews.tv/petrol-price-24-07-2026/ٕ
Comments
Post a Comment