توہین مذہب کیس میں اینکر ریحان طارق کی ضمانت منظور | Urdu News
توہین مذہب کیس میں اینکر ریحان طارق کی ضمانت منظور
لاہور کی سیشن عدالت نے توہین مذہب کیس میں اینکر ریحان طارق کی ضمانت منظور کرلی ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور کی سیشن عدالت نے ریحان طارق کو ایک لاکھ مچلکے جمع کروانے کے عوض ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
سیشن جج نصرت علی صدیقی نے اینکر ریحان طارق کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران ریحان طارق کی جانب سے ایڈووکیٹ میاں داؤد پیش ہوئے اور اپنے دلائل عدالت کے سامنے رکھے۔
وکیل میاں داؤد نے مؤقف اختیار کیا کہ ایف آئی آر کے متن سے کسی بھی وقوعے کا ثابت ہونا ظاہر نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے کسی بھی قانون میں تاریخی مذہبی سوالات پر مبنی کسی شخص کا انٹرویو کرنا قابلِ دست اندازی جرم قرار نہیں دیا گیا۔
Latest Pakistan News and Breaking News from All over Pakistan
انہوں نے عدالت کو بتایا کہ ایف آئی آر میں عائد کی گئی تمام دفعات ضابطہ فوجداری کے تحت غیرممنوعہ نوعیت کی ہیں، جن میں ملزم کو ضمانت دینا اس کا آئینی حق ہے۔
دلائل مکمل ہونے کے بعد ایڈیشنل سیشن جج نصرت علی صدیقی نے درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے اینکرپرسن ریحان طارق کی بعد از گرفتاری ضمانت ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کر لی۔
واضح رہے کہ اینکر ریحان طارق کے خلاف متنازع انٹرویو پر این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کیا تھا۔
Comments
Post a Comment