پیپلزپارٹی، ن لیگ کی اعلیٰ قیادت میں سیاسی پیشرفت کا امکان | Urdu News
پیپلزپارٹی، ن لیگ کی اعلیٰ قیادت میں سیاسی پیشرفت کا امکان
مظفرآباد: پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی اعلیٰ قیادت میں سیاسی پیشرفت کا امکان ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت کے درمیان ملاقات ہوئی ہے جس میں پی پی کی جانب سے وزیراعظم آزاد کشمیر، قمر زمان کائرہ، نیئر بخاری ودیگر شریک ہوئے۔
ن لیگ کی جانب سے رانا ثنا، امیر مقام ودیگر رہنما نے ملاقات میں شریک ہوئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے رہنماؤں نے ایک دوسرے کو گلے لگایا، دونوں جماعتوں کے درمیان جاری کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
یہ پڑھیں: بلاول بھٹو نے وزیراعظم کو فارم 47 کی پیداوار قرار دے دیا
ذرائع کے مطابق سیاسی بیان بازی کے خاتمے کے لیے مشترکہ حکمت عملی پر غور کیا گیا، سیاسی ماحول بہتر بنانے اور باہمی اعتماد کی بحالی سے متعلق امور پر بھی گفتگو کی گئی۔
علاوہ ازیں آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال اور آئندہ سیاسی لائحہ عمل پر مشاورت کی گئی، دونوں جماعتوں کے درمیان رابطے مزید موثر بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
Comments
Post a Comment