برطانیہ: شدید گرمی سے ٹرین کی پٹریاں بھی جل اٹھیں | Urdu News

اشتہار

برطانیہ: شدید گرمی سے ٹرین کی پٹریاں بھی جل اٹھیں

لندن (13 جولائی 2026): برطانیہ میں تاریخ کی بدترین گرمی سے صرف انسان ہی نہیں جے حال نہیں بلکہ ٹرین کی پٹریاں بھی جل اٹھی ہیں۔

برطانیہ میں تاریخ کی شدید ترین گرمی کی لہر جاری ہے، جس نے ہزاروں زندگیوں کے چراغ گل اور نظام زندگی کو درہم برہم کر دیا ہے۔ تعلیم، صحت، ٹرانسپورٹ سمیت معمولات زندگی تلپٹ ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شدید گرمی سے ٹرین کی پٹریاں بھی جل اٹھی ہیں اور ان میں آگ بھڑک اٹھنے کے باعث مصروف ترین ریلوے اسٹیشنز میں سے ایک میں تمام آپریشن روک کر اس کو فوری طور پر خالی کرا لیا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لندن میں اسٹریٹ فورڈ اسٹیشن کو اچانک حکام کی طرف سے خالی کروایا گیا، جب کہ 60 سے زائد فائر فائٹرز پٹریوں میں لگنے والی آگ بجھانے کے لیے موقع پر پہنچ گئے اور ریسکیو آپریشن کیا۔

لندن فائر بریگیڈ کے مطابق عملے نے آگ لگنے کے باعث رکی ہوئی ٹرینوں سے سیکڑوں مسافروں کو بھی نکالا۔

اس واقعے کی وجہ سے ٹرانسپورٹ فار لندن اور نیشنل ریل سروس میں مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا رہا، آگ لگنے کی وجہ سے الزبتھ، ملڈمے اور جوبلی لائنز پر ٹریفک معطل رہی۔

برطانیہ میں ہیٹ ویو سے 2700 سے زائد افراد ہلاک ہوئے!




Source

Comments

Popular posts from this blog

دہلی میں 19 دن سے جاری بھوک ہڑتال کے بعد سونم وانگچک کی حالت تشویشناک | Urdu News