آئی سی سی نے محمد عباس اور خرم شہزاد کے خلاف ایکشن لے لیا | Urdu News
آئی سی سی نے محمد عباس اور خرم شہزاد کے خلاف ایکشن لے لیا
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستانی فاسٹ بولرز محمد عباس اور خرم شہزاد کے خلاف ایکشن لے لیا ہے۔
آئی سی سی نے فاسٹ بولر خرم شہزاد پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کیا ہے، انہوں نے ویسٹ انڈین بیٹر شے ہوپ کو آؤٹ کرکے اشارہ کیا تھا۔
فاسٹ بولر محمد عباس کو بھی تنبیہ کی گئی ہے۔
آئی سی سی کا کہنا ہے کہ محمد عباس نے واریکین کو آؤٹ کرکے جارحانہ انداز میں جشن منایا تھا۔
محمد عباس اور خرم شہزاد کو ایک، ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دے دیا گیا ہے۔
یہ پڑھیں: پاکستان ٹیم ویسٹ انڈیز سے پہلا ٹیسٹ ہار گئی
واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو 90 رنز سے شکست دی، پاکستان کی ٹیم 211 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 120رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
تاروبا کے برائن لارا اکیڈمی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 211 رنز کا ہدف دیا تھا۔
پاکستانی ٹیم چوتھی اننگز میں 41 اوور بھی نہیں کھیل سکی، کپتان بابراعظم سب سےزیادہ58رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ محمد عباس 23رنز بنا کر دوسرے ٹاپ اسکورر رہے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیڈن سیلز نے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور جسٹن گریوز دو وکٹیں حاصل کرسکے۔
Comments
Post a Comment