تفریحی مقام گورکھ ہل میں ہونے والی بارش سے موسم خوشگوار | Urdu News

اشتہار

تفریحی مقام گورکھ ہل میں ہونے والی بارش سے موسم خوشگوار

دادو : سندھ کے ضلع دادو میں مٹی کے شدید طوفان کے بعد بارش سے تفریحی مقام گورکھ ہل کا موسم خوشگوار ہوگیا، جس کا لطف اٹھانے کے لیے سیاحوں کی بڑی تعداد نے رخ کرلیا‌۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے ضلع دادو کے قریب تفریحی مقام گورکھ ہل اسٹیشن اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ہونے والی بارش نے تفریحی مقام کا حسن اوردلکش کردیا۔

سندھ کے سب سے سرد اور خوبصورت تفریحی مقام گورکھ ہل اسٹیشن اور اس کے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ہونے والی تیز بارش نے وادی کا حسن مزید دلکش کر دیا ہے۔

بارش کے بعد علاقے کا موسم انتہائی سرد اور خوشگوار ہو گیا ہے، جس کا لطف اٹھانے کے لیے سیاحوں کی بڑی تعداد نے رخ کر لیا ہے۔

بارش برسنے سے قبل دادو شہر اور اس کے اطراف کے علاقوں میں مٹی کا ایک شدید اور ہولناک طوفان آیا، جس کی وجہ سے دن کے وقت ہی ہر طرف اندھیرا چھا گیا اور حد نگاہ نتہائی کم ہو گئی۔

طوفانی آندھی کی رفتار اتنی تیز تھی کہ تیز ہواؤں کے باعث درجنوں کچے اور نیم پکے گھروں کی چھتیں اڑ گئیں جبکہ گھروں اور ٹیوب ویلوں پر نصب قیمتی سولر پینلز اکھڑ کر دور جا گرے اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئے۔

مقامی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ، طوفان کے تھمتے ہی جہاں ایک طرف گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم بہتر ہوا ہے، وہیں دوسری طرف متاثرہ علاقوں میں نقصان کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور متاثرہ خاندانوں کی مدد کے لیے اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں۔




Source

Comments

Popular posts from this blog

دہلی میں 19 دن سے جاری بھوک ہڑتال کے بعد سونم وانگچک کی حالت تشویشناک | Urdu News