’درِ نجات‘ کے تیسرے ٹیزر نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی | Urdu News
’درِ نجات‘ کے تیسرے ٹیزر نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی
تھریز انٹرٹینمنٹ کی پیشکش ڈرامہ سیریل ’درِ نجات‘ کے تیسرے ٹیزر نے بھی ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی ہے۔
ڈرامہ سیریل ’درِ نجات‘ کے پروڈیوسر سلمان اقبال، سونیا خان اور شہریار منور ہیں جبکہ میگا اسٹار کاسٹ نے پہلے ہی ناظرین کے دلوں میں گھر کرلیا ہے۔
ڈرامے کی کاسٹ میں شہریار منور، درفشاں سلیم، سحر ہاشمی، نمیر خان، رومیسہ خان، ثانیہ سعید اور صبا حمید شامل ہیں۔
’درِ نجات‘ کی کہانی عمیرہ احمد نے لکھی ہے جبکہ اس کے ہدایت کار ثاقب خان ہیں۔
Lifestyle News – Latest Entertainment News, Celebrity Gossip
59 سیکنڈ کے کلپ میں درفشاں سلیم اور نمیر خان کو دوست دکھایا گیا ہے جبکہ شہریار منور، سحر ہاشمی کو شادی کی پیشکش کرتے ہیں۔
ایک سین میں درفشاں کو دلہن بنے دکھایا گیا ہے اور اس دوران شہریار منور سے ان کا سامنا ہوجاتا ہے۔ آخر میں درفشاں ان سے کہتی ہیں کہ زندگی میں بہت پچھتاوے ہیں ایک اور سہی۔
یوٹیوب پر ٹیزر کو ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس کی پہلی قسط کے نشر ہونے کے منتظر ہیں۔
واضح رہے کہ سپر اسٹار ماہرہ خان نے بھی پروجیکٹ کی تعریف کرتے ہوئے لکھا تھا کہ یہ شاندار لگ رہا ہے، مجھے شہریار منور اور پروڈیوسر سونیا خان پر بہت فخر ہے۔
Comments
Post a Comment