آئل انڈسٹری میں ٹیکس چوری کا ایک اور بڑا اسکینڈل سامنے آگیا | Urdu News

اشتہار

آئل انڈسٹری میں ٹیکس چوری کا ایک اور بڑا اسکینڈل سامنے آگیا

کراچی (25 جولائی 2026): آئل انڈسٹری میں ٹیکس چوری کا ایک اور بڑا اسکینڈل سامنے آگیا، نجی کمپنی نے خفیہ طور پر 2 ارب 38 کروڑ کا پیٹرول کسٹم بانڈڈ ویئر ہاؤس سے منتقل کیا۔

ایف بی آر کی دستاویز کے مطابق ڈیوٹی، ٹیکسز اور لیوی کی مد میں قومی خزانے کو سوا ارب روپے کا نقصان پہنچایا گیا، نجی پیٹرولیم کے درآمدی کنسائمنٹس کی جانچ پڑتال کے دوران ٹیکس چوری کا انکشاف ہوا، بن قاسم پورٹ پر کسٹم کے ویئر ہاؤس میں اسٹاک کی فزیکل انسپکشن سے معاملہ ثابت ہوا۔

دستاویز کے مطابق نجی کمپنی نے 3 درآمدی کنسائمنٹس کے ذریعے 18048 میٹرک ٹن پیٹرول منگوایا، جبکہ کسٹم بانڈڈ ویئر ہاؤس میں کمپنی کے پاس 9699 میٹرک ٹن پیٹرول کا اسٹاک پایا گیا، 8348 میٹرک ٹن پیٹرول کمپنی کے اسٹاک سے غائب پایا گیا۔

نجی کمپنی اور عہدیداران کے خلاف کسٹم کورٹ میں درج مقدمے کی دستاویز سامنے آگئی، اس سے قبل ایک اور پیٹرولیم کمپنی پر بھی اربوں روپے ٹیکس چوری کا کیس بن چکا ہے۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں



Source

Comments

Popular posts from this blog

دہلی میں 19 دن سے جاری بھوک ہڑتال کے بعد سونم وانگچک کی حالت تشویشناک | Urdu News