بلوچستان میں آپریشن شعبان جاری، ہلاک دہشت گردوں کی تعداد 91 ہوگئی | Urdu News

اشتہار

بلوچستان میں آپریشن شعبان جاری، ہلاک دہشت گردوں کی تعداد 91 ہوگئی

راولپنڈی: پاک فوج، ایف سی اور پولیس کے مشترکہ آپریشن شعبان میں ہلاک دہشت گردوں کی تعداد 91 ہوگئی ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فورسز کی فتنہ الخوارج کے خلاف موثر کارروائیاں جاری ہیں اس دوران مزید 3 دہشت گرد جہنم واصل ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ ہلاک دہشت گردوں کی مجموعی تعداد 91 ہوگئی ہے۔

فورسز نے دشوار گزار علاقوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔

یہ پڑھیں: بلوچستان میں آپریشن شعبان جاری، ہلاک دہشت گردوں کی تعداد 85 ہوگئی

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز کی کارروائیوں میں دہشت گردوں کو بھاری نقصان کا سامنا ہے، 5 جولائی سے مختلف آپریشنز میں مجموعی طور پر 129 دہشت گرد جہنم واصل ہوچکے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک بلوچستان میں آپریشن شعبان جاری رہے گا۔

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں



Source

Comments

Popular posts from this blog

دہلی میں 19 دن سے جاری بھوک ہڑتال کے بعد سونم وانگچک کی حالت تشویشناک | Urdu News