پیپلزپارٹی کا ایل اے 8 کوٹلی ون کے متعدد پولنگ اسٹیشنز پر ری پولنگ کا مطالبہ | Urdu News
پیپلزپارٹی کا ایل اے 8 کوٹلی ون کے متعدد پولنگ اسٹیشنز پر ری پولنگ کا مطالبہ
پیپلزپارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے ایل اے 8 کوٹلی ون راج محل کے متعدد پولنگ اسٹیشنز پر فوری ری پولنگ کا مطالبہ کردیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پی پی رہنما شیری رحمان نے کہا کہ راج محل میں پی پی پولنگ ایجنٹ کو مبینہ طور پر یرغمال بنانے کی شکایت کا نوٹس لیا جائے، پولنگ اسٹیشنز 77، 76 اور 79 پر ہجوم کے باعث فوری اقدامات کیے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ پی پی ووٹرز کی بڑی تعداد موجود ہے، مزید پولیس اور سیکیورٹی فورس تعینات کی جائے۔
آزاد کشمیر الیکشن: میرپور ڈویژن میں پولنگ کا وقت بڑھا دیا گیا
شیری رحمان نے کہا کہ ایل اے 8 کوٹلی ون میں پولنگ شفاف اور پرامن رکھنے کے لیے اضافی نفری تعینات کی جائے، پولنگ اسٹیشنز 91 سے 94 تک واقعات سمیت تمام شکایات کی غیرجانبدارانہ تحقیقات ضروری ہیں۔
پی پی رہنما نے کہا کہ ن لیگ کی مبینہ مداخلت اور انتخابی بے ضابطگیوں کے باعث صورت حال تشویشناک ہوچکی ہے، موجودہ حالات میں انتخابی عمل کی شفافیت متاثر ہورہی ہے الیکشن کمیشن فوری مداخلت کرے۔
انہوں نے کہا کہ ووٹر کو آزادانہ حق رائے دہی کے لیے محفوظ ماحول فراہم کیا جائے، کسی بھی دباؤ یا رکاوٹ کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
Comments
Post a Comment