کراچی : 6 سالہ ولی کے سفاک قاتل کے گھر سے پرانے کپڑے بطور سیمپل لے لیے گئے | Urdu News
کراچی : 6 سالہ ولی کے سفاک قاتل کے گھر سے پرانے کپڑے بطور سیمپل لے لیے گئے
کراچی: لی مارکیٹ میں 6 سالہ بچے کے سفاک قاتل کے گھر سے پرانے کپڑے بطور سیمپل لے لیے گئے، جس سے ملزم کا ڈی این اے حاصل کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لی مارکیٹ میں 6 سالہ معصوم بچے ‘ولی’ کے اغوا اور سفاکانہ قتل کے واقعے کے بعد علاقے میں شدید اشتعال پھیل گیا، معصوم بچے کی لاش ملنے اور قاتل کی شناخت ہونے پر مشتعل علاقہ مکینوں نے سفاک ملزم حمزہ اور اس کے والد کو پکڑ کر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔
عوامی تشدد کے باعث ملزم حمزہ شدید زخمی ہو گیا، جسے پولیس نےہجوم سے چھڑوا کر فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا، اسپتال میں ملزم کا تفصیلی میڈیکل چیک اپ اور علاج کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب پولیس اور تحقیقاتی ٹیموں نے مقدمے کو مضبوط بنانے کے لیے سائنسی بنیادوں پر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سفاک ملزم حمزہ کے گھر سے اس کے زیرِ استعمال پرانے کپڑے بطور سیمپل اپنے قبضے میں لے لیے اور کرائم سین یونٹ ) نے جائے وقوعہ کا باریک بینی سے معائنہ کیا اور وہاں سے اہم مائیکرو شواہد جمع کیے۔
حکام کا کہنا تھا کہ ملزم حمزہ کا ڈی این اے ٹیسٹ بھی کروایا جائے گا۔ ملزم کے حاصل کردہ ڈی این اے نمونوں کو مقتول بچے سے ملنے والے شواہد سے میچ کیا جائے گا تاکہ جرم کو سو فیصد سائنسی طور پر ثابت کیا جا سکے۔
Comments
Post a Comment