بلوچستان: آپریشن شعبان میں مزید 5 خوارج مارے گئے | Urdu News

اشتہار

بلوچستان: آپریشن شعبان میں مزید 5 خوارج مارے گئے

پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس کے مشترکہ آپریشن شعبان میں مزید 5 خوارج مارے گئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس کا مشترکہ آپریشن جاری ہے اس دوران کارروائیوں میں مزید 5 خوارج کو جہنم واصل کردیا گیا ہے۔

آپریشن شعبان میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی مجموعی تعداد 57 ہوگئی ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ 5 جولائی سے آپریشن شعبان اور دیگر آپریشنز میں 95 خوارج جہنم واصل ہوچکے ہیں، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک بلوچستان میں آپریشن جاری رہے گا۔

اس سے قبل سیکورٹی ذرائع نے بتایا تھا کہ حالیہ موثر کارروائیوں کے دوران فتنہ الخوارج کے مزید 9 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا ہے۔

یہ پڑھییں: پاک فوج، ایف سی اور پولیس کا مشترکہ "آپریشن شعبان”، مزید 9 خارجی جہنم واصل

سیکورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ دشوار گزار راستوں اور پہاڑی سلسلوں میں چھپے ہوئے خارجیوں کو نشانہ بنانے کے لیے زمینی فورسز کے ساتھ ساتھ ہوائی ایکشن کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ بہادر سیکورٹی فورسز نے ایک بار پھر دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا ہے، بلوچستان میں امن و امان کے قیام کی خاطر ہماری فورسز کی قربانیاں تاریخ کا ایک سنہرا باب ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ دہشت گرد ملک و قوم پر بوجھ ہیں اور ملک کے بہتر مستقبل کے لیے ان کا جڑ سے خاتمہ ناگزیر ہو چکا ہے، امن کے دشمنوں کو پاکستان کی دھرتی پر کہیں بھی چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں



Source

Comments

Popular posts from this blog

دہلی میں 19 دن سے جاری بھوک ہڑتال کے بعد سونم وانگچک کی حالت تشویشناک | Urdu News