بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلیے 5 اگست کو فیصلہ کن معرکہ ہوگا: علیمہ خانم | Urdu News

اشتہار

بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلیے 5 اگست کو فیصلہ کن معرکہ ہوگا: علیمہ خانم

مانسہرہ (26 جولائی 2026): سابق وزیر اعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ ان کے بھائی کی رہائی کیلیے 5 اگست کو فیصلہ کن معرکہ ہوگا۔

علیمہ خانم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان کی رہائی کیلیے اس بار ہمارا ٹھکانہ ڈی چوک نہیں بلکہ براہ راست اڈیالہ جیل ہوگا، حکومت بانی پی ٹی آئی سے منسوب جھوٹے بیانات میڈیا کو جاری کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب نے عمران خان کی رہائی کیلیے 100 نشستوں پر کامیابی دلوائی، خیبر پختونخوا والوں نے پنجاب کو ساتھ لے کر چلنا ہے۔

بانی پی ٹی آئی کی رہائی کس طرح ممکن ہے؟ علیمہ خانم نے بتا دیا




Source

Comments

Popular posts from this blog

دہلی میں 19 دن سے جاری بھوک ہڑتال کے بعد سونم وانگچک کی حالت تشویشناک | Urdu News