’5 ایکڑ زمین پر ڈھائی لاکھ روپے ملیں گے‘ بڑی خوشخبری آگئی | Urdu News

اشتہار

’5 ایکڑ زمین پر ڈھائی لاکھ روپے ملیں گے‘ بڑی خوشخبری آگئی

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ اگر کسی کی 5 ایکڑ زمین ہے تو اسے ڈھائی لاکھ روپے ملیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ محکمہ زراعت سے کہہ دیا ہے کہ مزید زمینیں تلاش کریں، صوبے کی ایگری کلچر پروڈکشن میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت فی ایکڑ پر 50 ہزار روپے فراہم کررہی ہے، قرعہ اندازی 100 فیصد میرٹ پر ہوئی ہے، سب سے زیادہ ضرورت مند لوگوں کا اس میں نام آیا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ تھر سے پوٹاہار، جنوبی اور سینٹرل پنجاب کے کسانوں کو بااختیار بنایا جارہا ہے۔




Source

Comments

Popular posts from this blog

دہلی میں 19 دن سے جاری بھوک ہڑتال کے بعد سونم وانگچک کی حالت تشویشناک | Urdu News