فیصل آباد میں 5 سالہ بچی کے اغوا کا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک | Urdu News

اشتہار

فیصل آباد میں 5 سالہ بچی کے اغوا کا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

فیصل آباد میں 5 سالہ بچی کے اغوا کا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا ہے۔

پولیس کے مطابق ہلاک ملزم کی شناخت بلال امین کے نام سے ہوئی ہے، ملزم کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے الائیڈ اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

ملزم نے مغویہ کے گھر کے سامنے سے موٹرسائیکل میں پیٹرول ڈلوایا پھر وہ بچی کو موٹر سائیکل پر بیٹھا کر لے گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بازیاب کروائی گئی ننھی بچی کا والد سیکیورٹی گارڈ ہے۔

واضح رہے کہ 2 جولائی کو فیصل آباد میں نشئی باپ نے کمسن بیٹی اور بیٹے کو قتل کردیا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ مقتولین میں 6 سال کی بیٹی دعا فاطمہ اور 2 سال کا بیٹا محمد احمد شامل ہیں، پولیس نے ملزم آصف کو گرفتار کرکے بچوں کی لاشیں ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیں۔

افسوسناک واقعہ ماموں کانجن کے گاؤں 557 کے رہائشی کے گھر پیش آیا تھا۔




Source

Comments

Popular posts from this blog

دہلی میں 19 دن سے جاری بھوک ہڑتال کے بعد سونم وانگچک کی حالت تشویشناک | Urdu News