آئسکریم کھانے سے ایک بچہ جاں بحق ، 4 بیہوش | Urdu News
آئسکریم کھانے سے ایک بچہ جاں بحق ، 4 بیہوش
نوشہروفیروز: گلی میں سائیکل سوار دکاندار سے خرید کر آئسکریم کھانے سے ایک بچہ جاں بحق اور 4 بیہوش ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ کے ضلع نوشہروفیروز کے شہر کنڈیارو میں ایک انتہائی افسوسناک اور دلخراش واقعہ پیش آیا، جہاں گلی میں پھیری والے سے خریدی گئی مضرِ صحت آئسکریم کھانے سے ایک معصوم بچہ جاں بحق جبکہ 4 بچے بیہوش ہو گئے۔
پولیس نے بتایا کہ کنڈیارو کے رہائشی بچوں نے گلی میں آنے والے ایک سائیکل سوار دکاندار سے آئسکریم خرید کر کھائی تھی، آئسکریم کھاتے ہی بچوں کی طبعیت اچانک بگڑ گئی اور وہ بے ہوش ہو کر گر پڑے۔
مضرِ صحت آئسکریم کھانے سے جاں بحق ہونے والے معصوم بچے کی شناخت 3 سالہ ساحل کے نام سے ہوئی ہے، جو زہر آلود آئسکریم کا اثر برداشت نہ کر سکا اور دم توڑ گیا۔
بیہوش اور شدید متاثر ہونے والے بچوں میں 7 سالہ حسنین اور 5 سالہ حسین شامل ہیں، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، حکام کا کہنا ہے کہ معصوم بچوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے نان سسٹینڈرڈ آئسکریم بیچنے والے سائیکل سوار کی تلاش شروع کر دی گئی ہے اور اسے جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ د
Comments
Post a Comment