ایران پر حالیہ امریکی حملوں میں 30 شہری ہلاک، پاسدارانِ انقلاب کا خلیجی ممالک میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ | Urdu News
سینٹکام کا ایران میں ساحلی دفاعی نظام اور میزائل سٹوریج مرکز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

،تصویر کا ذریعہCentcom/X
امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کا کہنا ہے کہ اس نے بدھ کی صبح ایران پر حملوں میں جزیرہ تنب میں اس کے ساحلی دفاعی نظام اور میزائل سٹوریج مرکز کو نشانہ بنایا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر سینٹکام نے اس حملے کی ایک مختصر ویڈیو بھی جاری کی ہے۔ سینٹکام کے مطابق ایران پر یہ حملے 90 منٹ تک جاری رہے۔
سینٹکام نے دعویٰ کیا کہ ’ان حملوں نے آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کو نشانہ بنانے کی ایران کی صلاحیت کو مزید کمزور کر دیا۔‘
Comments
Post a Comment