کراچی سے 3 بچیوں کے مبینہ لاپتا ہونے پر پولیس کا مؤقف آگیا | Urdu News
کراچی سے 3 بچیوں کے مبینہ لاپتا ہونے پر پولیس کا مؤقف آگیا
کراچی کے علاقے سول لائنز سے 3 بچیوں کے مبینہ طور پر لاپتا ہونے کے واقعے پر پولیس کا موقف سامنے آگیا ہے۔
ترجمان ساؤتھ پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ مدعی سجاد حسن کی مدعیت میں فوری طور پر درج کرلیا گیا ہے جس کے بعد پولیس نے باقاعدہ تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم شخص مدعی کی اہلیہ کو بہلا پھسلا کر اپنے ساتھ لے گیا، مدعی کے مطابق اہلیہ کے ہمراہ تینوں بچیاں بھی چلی گئیں۔
ترجمان ساؤتھ پولیس لاپتا ہونے والی بچیوں کی عمریں 9، 12 اور 15 سال ہیں۔
Latest Pakistan News and Breaking News from All over Pakistan
پولیس حکام کے مطابق بچیوں اور خاتون کے لاپتا ہونے کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
واضح رہے کہ چند روز قبل کراچی کے علاقے سول لائنز سے تین بہنوں کے مبینہ طور پر لاپتا ہونے کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کررہی تھیں۔
Comments
Post a Comment