بلوچستان: آپریشن شعبان میں مزید 3 دہشت گرد مارے گئے | Urdu News

اشتہار

بلوچستان: آپریشن شعبان میں مزید 3 دہشت گرد مارے گئے

راولپنڈی: پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس کے مشترکہ آپریشن میں مزید 3 دہشت گرد مارے گئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان میں آپریشن شعبان کے دوران فورسز کی فتنہ الخوارج کے خلاف علاقے میں موثر کارروائیاں جاری ہیں، فورسز کی جانب سے خوارج کو ہوائی اور زمینی کارروائیوں کے ذریعے نشانہ بنایا جارہا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فورسز کی کارروائیوں میں خوارج اپنی کمین گاہین چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔خوارج کی کمین گاہوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود اور دیگر سامان برآمد کرلیا گیا ہے۔

یہ پڑھیں: بلوچستان: آپریشن شعبان میں مزید 5 خوارج مارے گئے

ذرائع کے مطابق فورسز کی کارروائی میں مزید 3 دہشت گرد جہنم واصل ہونے کی مصدقہ اطلاعات ہیں جبکہ آپریشن شعبان میں ہلاک دہشت گردوں کی مجموعی تعداد 79 ہوگئی ہے۔

5 جولائی سے اب تک آپریشن شعبان اور دیگر آپریشنز میں مجموعی طور پر 117 خوارج ہلاک ہوچکے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک بلوچستان میں آپریشن شعبان جاری رہے گا۔

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں



Source

Comments

Popular posts from this blog

دہلی میں 19 دن سے جاری بھوک ہڑتال کے بعد سونم وانگچک کی حالت تشویشناک | Urdu News