25 سالہ میر رضا علی کے قتل میں کون ملوث ؟ پولیس کو اہم سراغ مل گیا | Urdu News

اشتہار

25 سالہ میر رضا علی کے قتل میں کون ملوث ؟ پولیس کو اہم سراغ مل گیا

کراچی : پولیس نے 25 سالہ میر رضا علی کے قتل کی واردات میں قریبی شخص کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کردیا اور بتایا جس دن میر رضا کا قتل ہواوہ کچن پہنچا ہی نہیں تھا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر بلاک ون سے 25 سالہ میر رضا علی کی تشدد زدہ لاش ملنے کے ہائی پروفائل کیس کی تحقیقات جاری ہے۔

ایس ایچ او فیروز آباد اور تفتیشی افسر (IO) نے ٹیم کے ہمراہ جائے وقوعہ کے کچن کا باریک بینی سے معائنہ کیا، جہاں پولیس شعبہ تفتیش اور آپریشن کے حکام نے مشترکہ طور پر شواہد کا جائزہ لیا۔

پولیس حکام نے اہم انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ جس دن میر رضا کا قتل ہوا، وہ کچن میں پہنچا ہی نہیں تھا، کرائم سین کے معائنے کے دوران دیکھا گیا کہ کچن میں ویفلز بنانے کی مشینیں اور دیگر تمام سامان ویسے کا ویسے ہی اپنی جگہ پر موجود ہے۔

پولیس کی جانب سے اب اس کچن کے اطراف کام کرنے والے تمام ملازمین کے بیانات قلمبند کیے جا رہے ہیں تاکہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کا سراغ لگایا جا سکے۔

تحقیقات کے دوران آن لائن ٹیکسی رائیڈر کے بتائے گئے گیسٹ ہاؤس پر بھی پولیس نے چھان بین شروع کر دی ہے تاہم پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق اب یہ شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مقتول میر رضا اس گیسٹ ہاؤس کی جانب گیا ہی نہیں تھا، جس سے کہانی میں ایک نیا موڑ آ گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق، اب تک کے شواہد اور حالاتِ واقعات کو مدنظر رکھتے ہوئے ابتدائی طور پر شبہ ہے کہ قتل کی واردات میں مقتول کا کوئی انتہائی قریبی شخص ملوث ہو سکتا ہے۔

تفتیشی ٹیموں کا کہنا ہے کہ روایتی طریقوں کے ساتھ ساتھ اب ڈیجیٹل شواہد کا بھرپور سہارا لیا جا رہا ہے، اور موبائل ڈیٹا و دیگر تکنیکی وسائل کے ذریعے اس اندھے قتل کے کیس کو جلد سے جلد حل کر کے ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ نمائندہ خصوصی ہیں، وہ 16 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔



Source

Comments

Popular posts from this blog

دہلی میں 19 دن سے جاری بھوک ہڑتال کے بعد سونم وانگچک کی حالت تشویشناک | Urdu News