نان روٹی ایسوسی ایشن کا تندور بند کرنے کا الٹی میٹم، روٹی کی قیمت 25 روپے کرنے کا مطالبہ | Urdu News

اشتہار

نان روٹی ایسوسی ایشن کا تندور بند کرنے کا الٹی میٹم، روٹی کی قیمت 25 روپے کرنے کا مطالبہ

لاہور : نان روٹی ایسوسی ایشن نے تندور بند کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے روٹی 25 روپے کرنے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن کے اجلاس میں روٹی کی قیمت 16 روپے سے بڑھا کر 25 روپے مقرر کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا گیا ہے کہ مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں تندور بند کرنے پر مجبور ہوں گے۔

صدر متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن آفتاب اسلم گل نے کہا کہ موجودہ قیمت پر روٹی فروخت کرنا ممکن نہیں رہا، اس لیے ضلعی انتظامیہ فوری طور پر سادہ روٹی کی نئی قیمت 25 روپے مقرر کرے کیونکہ روٹی کی قیمت میں 9 روپے اضافہ ناگزیر ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گیس کی لوڈشیڈنگ کے باعث تندور مالکان کو مہنگی ایل پی جی استعمال کرنا پڑتی ہے، جبکہ پیرا فورس اور پرائس کنٹرول کمیٹیاں بھی بلاوجہ تندور مالکان کو تنگ کرتی ہیں۔

آفتاب اسلم گل نے مطالبہ کیا کہ اگر گیس کی لوڈشیڈنگ ختم کر دی جائے، آٹے کی قیمت کم کی جائے اور مناسب وزن کے آٹے کے تھیلے دستیاب کیے جائیں تو روٹی سستی بھی فروخت کی جا سکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلے 10 اور 20 کلو آٹے کے تھیلے دستیاب تھے، لیکن اب 15 کلو کا تھیلا فروخت کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر حکومتی رویہ تبدیل نہ ہوا تو تندور مالکان احتجاجاً اپنے تندور مکمل بند کرنے پر مجبور ہوں گے۔




Source

Comments

Popular posts from this blog

دہلی میں 19 دن سے جاری بھوک ہڑتال کے بعد سونم وانگچک کی حالت تشویشناک | Urdu News