آئی سی سی نے ورلڈ کپ 2027 کے وینیوز کا اعلان کردیا | Urdu News

اشتہار

آئی سی سی نے ورلڈ کپ 2027 کے وینیوز کا اعلان کردیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے ورلڈ کپ 2027 کے وینیوز کا اعلان کردیا ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق میگا ایونٹ کی میزبانی جنوبی افریقا، نمیبیا اور زمبابوے کریں گے۔

ورلڈ کپ کے میچز 12 گراؤنڈ پر کھیلے جائیں گے۔ وینیوز میں جنوبی افریقا کے 8، زمبابوے کے 3 اور نمیبیا کا ایک گراؤنڈ شامل ہے۔

Sports News- ARY News

واضح رہے کہ میگا ایونٹ میں 14 ٹیمیں شرکت کریں گی جبکہ آسٹریلیا کی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔

14 ٹیموں کو دو گروپ میں تقسیم کیا جائے گا، ہر گروپ سے ٹاپ تین ٹیمیں سپر 6 میں جگہ بنائیں گی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل جنوبی افریقا نے 2007 میں ٹی 20 ورلڈ کپ، 2009 میں چیمپئنز ٹرافی اور 2023 میں ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کی میزبانی کی تھی جبکہ زمبابوے اور نمیبیا نے حال ہی میں انڈر 19 ورلڈ کپ کی میزبانی کی ہے۔




Source

Comments

Popular posts from this blog

دہلی میں 19 دن سے جاری بھوک ہڑتال کے بعد سونم وانگچک کی حالت تشویشناک | Urdu News