خیبرپختونخوا حکومت 2 ہیلی کاپٹر کیوں خریدے گی؟ | Urdu News
خیبرپختونخوا حکومت 2 ہیلی کاپٹر کیوں خریدے گی؟
وزیرقانون آفتاب عالم نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت امدادی سرگرمیوں کے لیے 2 ہیلی کاپٹر خریدے گی۔
خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس میں اسپیکر کےپی بابرسلیم نے کہا کہ سانحہ دریائے سوات کے بعد حکومت نے امدادی سرگرمیوں کیلئے ڈرون لینے کا اعلان کیا تھا، کیاحکومت نےوہ بڑے ڈرون ابھی تک نہیں لیے؟
اسپیکر نے کہا کہ حکومتی ہیلی کاپٹر باجوڑ سیلاب میں امدادی کارروائیوں کے دوران گر کرتباہ ہوا تھا، کیا صوبائی حکومت کے پاس اتنے وسائل نہیں کہ وہ دوسرا ہیلی کاپٹر خرید سکے؟
وزیرقانون آفتاب عالم نے ایوان کو بتایا کہ خیبرپختونخوا حکومت امدادی سرگرمیوں کے لیے 2 ہیلی کاپٹر خریدے گی۔
خیبر پختونخوا اسمبلی کے ایوان نے ایجنڈا معطل کرنے کی تحریک منظور کر لی۔ اجلاس میں امن و امان اورقدرتی آفات کی صورتحال پربحث کی جائےگی۔
حکومتی رکن شکیل خان نے کہا کہ تمام ارکان سے درخواست ہے امن کے لیے اسلام آباد جانا پڑے گا، امن کے حصول کےلیے سپریم کورٹ اور پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج کرنا ہو گا۔
Comments
Post a Comment