بشریٰ بی بی کو جیل میں 2 بار کرنٹ لگا، نماز پڑھتے وقت ان پر چوہے گرے: مریم وٹو | Urdu News

اشتہار

بشریٰ بی بی کو جیل میں 2 بار کرنٹ لگا، نماز پڑھتے وقت ان پر چوہے گرے: مریم وٹو

اسلام آباد (23 جولائی 2026): بشریٰ بی بی کی بہن مریم وٹو نے دعویٰ کیا ہے کہ جیل میں ان کی بہن کو دو بار کرنٹ لگا، جبکہ نماز پڑھتے وقت ان کے اوپر چوہے بھی گرے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’الیونتھ آور‘ میں گفتگو کرتے ہوئے مریم وٹو نے دعویٰ کیا کہ عمران خان کو آنکھ سے 15 فیصد لائٹ نظر آتی تھی جبکہ 85 فیصد نظر جا چکی تھی، بشریٰ بی بی کی آنکھ کا پردہ پھٹا تو 10 دن تک کسی نے نہیں پوچھا، انہوں نے خود مجھے بتایا کہ میں روتی رہی کہ ڈاکٹر کو بلائیں۔

مریم وٹو کے مطابق بشریٰ بی بی نے ان کو بتایا کہ جب بارش ہوتی ہے تو جیل کے کمرے میں سوئچ بورڈ میں کرنٹ آ جاتا ہے، ان کو دو بار کرنٹ لگ چکا ہے، انہیں ایک لکڑی کا چمچا دیا گیا ہے کہ اس سے بٹن بند کریں۔

یہ بھی پڑھیں: بشریٰ کو 6 روز پہلے کھانے میں کچھ دیا گیا جس سے طبیعت خراب ہوگئی، بہن مریم وٹو

انہوں نے سوال کیا کہ بشریٰ بی بی نے ایسا کیا کام کیا ہے جو اس طرح رکھا گیا ہے؟

مریم وٹو نے دعویٰ کیا کہ بشریٰ بی بی کے سیل میں گٹر کا ڈھکن کھلا ہوتا ہے جہاں سے چوہے نکلتے ہیں، میری بہن نے بتایا کہ نماز پڑھتے وقت ان کے اوپر چوہے گرے ہیں، سیل میں اے سی تو دور کی بات کھڑکیاں تک نہیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی اس وقت جس تکلیف میں ہیں اس سطح پر ان کیلیے آواز نہیں اٹھائی جاتی، ان کیلیے انسانی حقوق کی تنظیمیں بھی آواز نہیں آتی جس پر افسوس ہے۔

پی ٹی آئی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سمجھ نہیں آتا 5 اگست کو لائحہ عمل دیں گے تو ایک سال سے کیا کر رہے ہیں؟ انصاف موومنٹ جیسی پی ٹی آئی کی موجودہ تنظیموں کو فعال کریں، بار بار ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا کر کون سا لائحہ عمل دیں گے جو پہلے نہیں دیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں



Source

Comments

Popular posts from this blog

دہلی میں 19 دن سے جاری بھوک ہڑتال کے بعد سونم وانگچک کی حالت تشویشناک | Urdu News