بھاری ٹیکس ! 100 روپے کے لوڈ پر کتنا موبائل بیلنس ملے گا؟ | Urdu News
بھاری ٹیکس ! 100 روپے کے لوڈ پر کتنا موبائل بیلنس ملے گا؟
اسلام آباد : پاکستان میں موبائل فون استعمال کرنے والے ریچارج پر 34.5 فیصد ٹیکس ادا کرتے ہیں ، جس کے تحت اب 100 روپے کے موبائل لوڈ پر صرف 72.77 روپے کا بیلنس ملتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں موبائل فون صارفین بدستور بھاری ٹیکسوں کا بوجھ اٹھا رہے ہیں، جہاں پری پیڈ موبائل ریچارج کی تقریباً ایک تہائی رقم مختلف ٹیکسوں کی مد میں کٹ جاتی ہے۔
موجودہ ٹیکس نظام کے تحت اگر کوئی صارف 100 روپے کا موبائل لوڈ کرواتا ہے تو اسے استعمال کے لیے صرف 72.77 روپے کا بیلنس ملتا ہے، جبکہ 27.23 روپے مختلف ٹیکسوں کی مد میں کاٹ لیے جاتے ہیں۔
سب سے پہلے 15 فیصد ایڈوانس انکم ٹیکس کے تحت 13.04 روپے کی کٹوتی کی جاتی ہے، اس کے بعد باقی ماندہ بیلنس پر 19.5 فیصد جنرل سیلز ٹیکس عائد ہوتا ہے، جس سے مزید 14.19 روپے کٹ جاتے ہیں۔
مزید پڑھیں : موبائل کال اور ڈیٹا پیکجز میں اضافہ کردیا گیا
جس کے بعد پری پیڈ صارفین پر مجموعی ٹیکس کا بوجھ تقریباً 34.5 فیصد تک پہنچ جاتا ہے، جس کے باعث پاکستان ٹیلی کام صارفین پر زیادہ ٹیکس عائد کرنے والے ممالک میں شمار ہوتا ہے۔
پاکستان میں اس وقت 20 کروڑ سے زائد موبائل صارفین موجود ہیں، جن میں اکثریت پری پیڈ کنکشن استعمال کرتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ موبائل سروسز پر زیادہ ٹیکس ڈیجیٹل سہولیات کے فروغ میں رکاوٹ بنتے ہیں، خصوصاً کم آمدنی والے صارفین کے لیے موبائل اور انٹرنیٹ کا استعمال مہنگا ہو جاتا ہے۔
Comments
Post a Comment