پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، 100 انڈیکس کتنے پوائنٹس پر بند ہوا؟ | Urdu News

اشتہار

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، 100 انڈیکس کتنے پوائنٹس پر بند ہوا؟

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کے ساتھ کاروبار کا مثبت اختتام ہوا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 124 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 75 ہزار 927 پوائنٹس پر بند ہوا، کاروبار کے دوران انڈیکس ایک لاکھ 76 ہزار 129 کی بلند اور ایک لاکھ 73 ہزار 636 کی کم سطح پر ٹریڈ ہوا۔

مارکیٹ میں آج 30 ارب روپے مالیت کے 67 کروڑ 59 لاکھ حصص کے سودے ہوئے۔ دن بھر 566 کمپنیوں کا کاروبار ہوا، 165 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 277 کے دام گھٹ گئے۔

یہ پڑھیں: پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 175802 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث سرمایہ کاروں نے محتاط رویہ اپنایا ہے، منافع کے حصول کے لیے شیئرز کی فروخت سے مارکیٹ دن بھر اتار چڑھاؤ کا شکار رہی۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں



Source

Comments

Popular posts from this blog

دہلی میں 19 دن سے جاری بھوک ہڑتال کے بعد سونم وانگچک کی حالت تشویشناک | Urdu News