کراچی: ڈائریکٹر جنرل کالجز اور ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکولز کے دفاتر میں 10 روز سے بجلی غائب | Urdu News

اشتہار

کراچی: ڈائریکٹر جنرل کالجز اور ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکولز کے دفاتر میں 10 روز سے بجلی غائب

کراچی : ڈائریکٹرجنرل کالجز اور ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکول کے دفاتر میں بدترین لوڈشیڈنگ جاری ہے ، واجبات کی ادائیگی کے باوجود گزشتہ 10 روز سے بجلی کی سپلائی منقطع ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل کالجز سندھ اور ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکولز کے دفاتر میں گزشتہ 10 روز سے بجلی کی فراہمی معطل ہونے کے باعث معمول کے سرکاری امور شدید متاثر ہو گئے ہیں۔

محکمہ کالجز کے حکام نے بتایا کہ تمام واجبات کی ادائیگی کے باوجود کے الیکٹرک نے دفاتر کی بجلی منقطع کر رکھی ہے، جس کے باعث سندھ بھر کے سرکاری کالجز سے رابطے اور دیگر دفتری امور التوا کا شکار ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر کے الیکٹرک کو متعدد بار آگاہ کیا جا چکا ہے اور باضابطہ خط بھی ارسال کیا گیا، تاہم تاحال بجلی بحال نہیں کی گئی۔

محکمہ کالجز کے مطابق تمام بقایا جات پہلے ہی ادا کیے جا چکے ہیں اور مسئلے کے حل کے لیے پی ایم ٹی (ٹرانسفارمر) تبدیل کرنے کی بھی درخواست کی گئی ہے، لیکن اس پر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔

حکام نے الزام عائد کیا کہ کے الیکٹرک بلاجواز عدم ادائیگی کا جواز بنا کر بجلی کی فراہمی روکتی ہے، جس سے محکمہ کے انتظامی اور تعلیمی امور متاثر ہو رہے ہیں۔

اہم ترین

انور خان
انور خان
انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں



Source

Comments

Popular posts from this blog

دہلی میں 19 دن سے جاری بھوک ہڑتال کے بعد سونم وانگچک کی حالت تشویشناک | Urdu News