لائیو: پاکستان کی میزبانی میں برگن اسٹاک میں امریکا ایران مذاکرات | Urdu News
لائیو: پاکستان کی میزبانی میں برگن اسٹاک میں امریکا ایران مذاکرات
پاکستان کی میزبانی میں برگن اسٹاک میں امریکا ایران مذاکرات ہو رہے ہیں جس کے لیے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈمارشل سید عاصم منیر سمیت پاکستانی وفد کانفرنس ہال میں موجود ہے۔
مذاکرات سے پہلے وزیراعظم شہبازشریف اور امریکی نائب صدرجے ڈی وینس کی ملاقات۔۔۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیربھی موجود تھے۔
نائب صدرجےڈی وینس نے کہا کہ امن معاہدے میں تاریخی کردار پر واشنگٹن اسلام آباد کا شکرگزار ہے۔ وہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سیدعاصم منیرسےانتہائی گرمجوشی سے ملے،، مصافحہ کیا اور گلے لگایا۔
امریکی نائب صدر نےپاکستانی قیادت کی تعریفوں کےپل باندھ دیے۔ بولے،،آپ کی مدد کا بہت بہت شکریہ۔ وزیراعظم نے امریکی وفد کو مبارکباد پیش کی۔
جےڈی وینس سے کہا آپ بہت مختصروقت میں یہاں پہنچے۔شہبازشریف نے اسٹیووٹکوف اور جیرڈ کشنرکےکردار کی بھی تعریف کی۔
امریکی نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔۔۔تقریب کے مقام پر امریکا، ایران، پاکستان اور قطر کےپرچم لگائے گئےہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں
Comments
Post a Comment