وفاقی حکومت نے دو چھٹیوں کا اعلان کردیا | Urdu News

اشتہار

وفاقی حکومت نے دو چھٹیوں کا اعلان کردیا

وفاقی حکومت کی جانب سے عاشورہ کی 2 چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعلان کے مطابق  9 محرم کی تعطیل 25 جون بروز جمعرات اور یوم عاشورہ 10 محرم کی چھٹی 26 جون بروز جمعہ کو ہوگی۔

اس سے قبل حکومتِ سندھ نے یومِ عاشور (9 اور 10 محرم الحرام) کی مناسبت سے صوبے بھر میں 25 اور 26 جون کو عام تعطیل کا کیا تھا۔

یہ پڑھیں: 25 اور 26 جون کو عام تعطیل کا اعلان

چیف سیکریٹری سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ اس عام تعطیل کا اطلاق صوبائی حکومت کے تحت کام کرنے والے تمام سرکاری دفاتر، خود مختار اداروں، مقامی کونسلوں اور کارپوریشنز پر ہوگا تاہم لازمی خدمات انجام دینے والے ادارے، ہسپتال، اور سیکیورٹی فورسز کے دفاتر معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔

صوبائی حکومت نے یومِ عاشور کے جلوسوں اور مجالس کے موقع پر امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کی ہدایت کی ہے۔




Source

Comments

Popular posts from this blog

دہلی میں 19 دن سے جاری بھوک ہڑتال کے بعد سونم وانگچک کی حالت تشویشناک | Urdu News