حزب اللہ کے ساتھ جھڑپوں میں چار اسرائیلی فوجی ہلاک: معاہدے کی خلاف ورزی پر جواب دینے سے نہیں ہچکچائیں گے، ایران | Urdu News
حزب اللہ کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کے بعد میں نے فوج کو تمام تر طاقت کے ساتھ حملہ کرنے کا حکم دیا: نیتن یاہو

،تصویر کا ذریعہreuters
52ویں آرمرڈ بٹالین کے کمانڈر اور ملکی فوج کے تین سپاہیوں کی ہلاکت کے ردعمل میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے سوشل نیٹ ورک ایکس پر امید ظاہر کی کہ ان کے خون کا بدلہ لیا جائے گا۔
نیتن یاہو نے حزب اللہ کے حملے کو جنگ بندی کی صریح خلاف ورزی کہا اور لکھا: ’پچھلی رات میں نے اسرائیلی فوج کو حکم دیا کہ وہ اپنی تمام تر طاقت کے ساتھ حزب اللہ پر حملہ کرے۔‘
نیتن یاہو نے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کے 80 سے زیادہ ٹھکانوں پر حملہ کر کے تنظیم کے درجنوں ارکان کو ہلاک کر دیا ہے۔
انھوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ اسرائیل اپنے فوجیوں یا سرزمین پر حملوں کو برداشت نہیں کرے گا اور ان حملوں کی قیمت حزب اللہ کو بہت بھاری پڑے گی۔
اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ آج صبح انھوں نے اپنے ملک کے وزیر دفاع اور چیف آف جنرل سٹاف کے ساتھ جنوبی لبنان میں کارروائیوں کی صورتحال کا جائزہ لیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ ’جب تک شمالی بستیوں کی حفاظت کے لیے ضروری ہو، اسرائیل جنوبی لبنان میں سکیورٹی زون میں رہے گا۔‘
Comments
Post a Comment