سرگودھا روڈ پر ماں نے تین بچیوں سمیت دریائے جہلم میں چھلانگ لگادی | Urdu News

اشتہار

سرگودھا روڈ پر ماں نے تین بچیوں سمیت دریائے جہلم میں چھلانگ لگادی

جھنگ میں سرگودھا روڈ کے قریب ماں نے تین بچیوں سمیت دریائے جہلم میں چھلانگ لگادی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مقامی افراد نے خاتون کو بحفاظت بچا لیا جبکہ بچیوں کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

ڈوبنے والی بچیوں میں تین سالہ مریم، 7 سالہ صدف اور 10 سال کی ثانیہ شامل ہیں۔

یہ پڑھیں: غربت سے تنگ ماں نے 2 بچوں سمیت نہر میں چھلانگ لگا دی

ابتدائی معلومات کے مطابق خاتون نے گھریلو جھگڑے پر بچیوں سمیت دریا میں چھلانگ لگائی ہے۔

بعدازاں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے بچیوں کی تلاش کے لییے تمام وسائل بروئے کار لانے کا حکم دیا ہے۔

مریم نواز نے ڈی سی جھنگ کو سرچ آپریشن کی ذاتی نگرانی کرنے کی ہدایت کی ہے۔




Source

Comments

Popular posts from this blog

دہلی میں 19 دن سے جاری بھوک ہڑتال کے بعد سونم وانگچک کی حالت تشویشناک | Urdu News