ایرانی ریال کی قیمت دیکھتے ہی دیکھتے دگنی، خریدنے والوں کی لائنیں لگ گئیں | Urdu News

اشتہار

ایرانی ریال کی قیمت دیکھتے ہی دیکھتے دگنی، خریدنے والوں کی لائنیں لگ گئیں

کراچی: ایرانی ریال کی قیمت اوپن مارکیٹ میں راتوں رات دگنی ہوگئی ، جس کے بعد مستقبل میں قیمت مزید بڑھنے کی امید میں خریداروں کی لائنیں لگ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان 60 روزہ ممکنہ امن معاہدے کی خبریں سامنے آنے کے بعد پاکستان کی اوپن مارکیٹ میں ایرانی ریال کی مانگ میں اچانک شدید تیزی آگئی ہے، جس کے باعث اوپن مارکیٹ میں ریال کی قیمت 100 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ایران کے بہتر ہوتے معاشی منظر نامے کے باعث پاکستانی خریداروں، خصوصاً مڈل کلاس میں ایرانی کرنسی خریدنے کی دوڑ لگ گئی ہے، جو مستقبل میں اس کی قیمت مزید بڑھنے کی امید کر رہے ہیں۔

ایکسچینج کمپنیوں کی ایسوسی ایشن کے مطابق حالیہ دنوں میں پاک امریکہ تعلقات میں نئی پیش رفت کے بعد اوپن مارکیٹ میں ریال کی قدر دیکھتے ہی دیکھتے دگنی ہو گئی ہے، جس سے ایکسچینج ریٹ میں تقریباً 100 فیصد تک کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اس لہر سے پہلے مارکیٹ میں 1 کروڑ (10 ملین) ایرانی ریال کا بنڈل محض 2,000 روپے میں دستیاب تھا جبکہ اب 1 کروڑ ریال کی قیمت بڑھ کر 4,000 روپے تک جا پہنچی ہے۔

ایکسچینج کمپنیوں کی ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین ملک بوستان نے بتایا کہ نئی صورتحال کے بعد صرف 5 دنوں کے اندر پاکستانی شہریوں نے اوپن مارکیٹ سے تقریباً 3 ٹریلین (3 ہزار ارب) روپے مالیت کی ایرانی کرنسی خرید لی۔

ملک بھر میں مقامی سپلائی اور ڈیمانڈ کی وجہ سے ریال کی قیمتیں مختلف شہروں میں الگ الگ ہیں۔ اگرچہ کراچی اس تجارت کا سب سے بڑا مرکز ہے، لیکن چھوٹے شہروں اور دور دراز علاقوں میں سپلائی کم ہونے کی وجہ سے وہاں ریال کی قیمتیں مزید زیادہ رپورٹ ہو رہی ہیں۔

کرنسی مارکیٹ میں اچانک شروع ہونے والی اس قیاس آرائی اور خریداری کی دوڑ پر چیئرمین ای سی اے پی ملک بوستان نے عوام کو خبردار کردیا۔

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی قسم کے دھوکے، فراڈ اور غیر قانونی بلیک مارکیٹ کے ہتھکنڈوں سے بچنے کے لیے کرنسی کا لین دین صرف اور صرف اسٹیٹ بینک سے منظور شدہ لیسنس یافتہ ایکسچینج کمپنیوں کے ذریعے ہی کریں تاکہ ان کا سرمایہ محفوظ رہے۔




Source

Comments

Popular posts from this blog

دہلی میں 19 دن سے جاری بھوک ہڑتال کے بعد سونم وانگچک کی حالت تشویشناک | Urdu News