ملک گیر مظاہروں کا اعلان | Urdu News
ملک گیر مظاہروں کا اعلان
امیر جماعت اسلامی نے پٹرول کی قیمتوں میں کمی کے لیے ملک گیر مظاہروں کا اعلان کر دیا
حافظ نعیم الرحمان نے ایکس پر بیان دیا کہ پٹرول کی قیمتوں میں کمی کے لیے جمعہ 19 جون کو ملک گیر مظاہرے کیے جائیں گے، جماعت اسلامی جمعہ کو تمام ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز پر مہنگائی کے خلاف بڑے مظاہرے کرے گی،اب پٹرول کی قیمت میں 10 یا 15 روپے کمی سے کام نہیں چلےگا۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا وقت آگیا ہے کہ فوری طور پر پٹرول کی قیمت 225 روپے فی لٹر پر لائی جائے، پٹرول کی قیمتوں کو تین سال کے لیے منجمد کیا جائے، ایران امریکا معاہدے کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت گر رہی ہے، حکومت اپنے خزانے کیلئے فی لٹر پٹرول پر 116 روپے لیوی سمیت 150 روپے ٹیکسز وصول کررہی ہے ،پٹرول پر لیوی کی فوری کٹوتی کی جائے ، پاکستان کے غریب اور مڈل کلاس عوام کب تک شاہی خزانے کا بوجھ اٹھائیں گے؟ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں بھی کمی کی جائے۔امیر جماعت اسلامی نے عوام خصوصاً نوجوانوں کو 19 جون کے احتجاج میں بھرپور شرکت کی اپیل کی ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں
Comments
Post a Comment