جب ایران کو مسلم ممالک پر حملے نہ کرنے کا کہا تو جواب آیا کہ ہم امریکہ نہیں پہنچ سکتے، ہمارا ہدف امریکی اڈے ہیں: اسحاق ڈار | Urdu News

ایران نے یقین دہانی کروائی ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں سے کوئی رقم نہیں لی جا رہی: ٹرمپ

ٹرمپ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ امریکہ کی جانب سے ایران کو کوئی رقم ادا نہیں کی گئی اور نہ ہی ایران کے اپنے فنڈز میں سے کوئی رقم جاری کی گئی ہے۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھے گئے پیغام میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ’ایران نے امریکہ کو یقین دہانی کروائی ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں پر نہ کوئی ٹول ٹیکس عائد کیا جا رہا ہے، نہ انشورنس اخراجات لیے جا رہے ہیں اور نہ ہی کسی قسم کی کوئی اور فیس وصول کی جا رہی ہے۔‘

صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ اگر یہ معلومات غلط ثابت ہوئیں تو مذاکرات فوری طور پر ختم کر دیے جائیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ ایران کے کچھ فنڈز، جو اس کے کنٹرول میں ہیں، استعمال کرتے ہوئے اپنے کسانوں اور مویشی پالنے والوں سے مکئی، گندم، سویا بین اور دیگر زرعی اجناس خریدے گا۔

انھوں نے کہا کہ ایران میں خوراک کی شدید ضرورت ہے اور یہ اشیا خصوصی طور پر امریکہ سے خرید کر فراہم کی جائیں گی۔




Source

Comments

Popular posts from this blog

دہلی میں 19 دن سے جاری بھوک ہڑتال کے بعد سونم وانگچک کی حالت تشویشناک | Urdu News