پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان پالیسی بیسڈ قرض معاہدے پر دستخط | Urdu News
پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان پالیسی بیسڈ قرض معاہدے پر دستخط
اسلام آباد: پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان پالیسی بیسڈ معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں۔
ترجمان اقتصادی امور کے مطابق اے ڈی بی انشورنس ٹرانسفارمیشن پروگرام کے تحت 700 ملین ڈالر فراہم کرے گا، مجموعی 700 ملین میں سے 250 ملین ڈالر رعایتی شرائط پر فراہم کیے جائیں گے۔
پاکستان کی جانب سے سیکریٹری اقتصادی امور محمد حمیر کریم نے معاہدے پر دستخط کیے ہیں جبکہ اے ڈی بی کی جانب سے ڈپٹی کنٹری ڈائریکٹر حسین حیدر نے دستخط کیے ہیں۔
سیکریٹری اقتصادی امور محمد حمیر کریم نے ایشیائی ترقیاتی بینک کو قابل اعتماد شراکت دار قرار دیا ہے۔
یہ پڑھیں: ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 5 سالہ نئی ’کنٹری پارٹنرشپ اسٹریٹجی‘ لانچ کر دی
انہوں نے کہا کہ پروگرام کا مقصد پاکستان کے مالیاتی شعبے کی مضبوطی، جامع اصلاحات متعارف کروانا ہے، یہ پروگرام اڑان پاکستان اور ایس ای سی پی کے 5 سالہ روڈ میپ کو سپورٹ کرے گا۔
محمد حمیر نے کہا کہ پروگرام قومی مالیاتی شمولیت کی حکمت عملی، موسمیات تبدیلی پالیسی کے اہداف سے ہم آہنگ ہے۔
ڈپٹی کنٹری ڈائریکٹر اے ڈی بی حسین حیدر نے کہ کہ یہ انقلابی نوعیت کا پروگرام ہے، جس کا بنیادی مقصد انشورنس شعبے میں نئی کمپنیوں کے داخلے کو آسان بنانا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نئی کمپنیوں کے مارکیٹ میں آنے سے انشورنس شعبے میں منصفانہ مسابقت بڑھے گی، سرکاری اثاثوں میں نجی انشورنس کمپنیوں کی شمولیت کو بڑھایا جائے گا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں
Comments
Post a Comment