کن افراد کے شناختی کارڈ فوری بلاک کردیے جائیں گے؟ | Urdu News
کن افراد کے شناختی کارڈ فوری بلاک کردیے جائیں گے؟
نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی ریجنل ہیڈ کوارٹر نے مشکوک افراد کی فہرست جاری کردی ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق تمام مشکوک افراد کو دو ہفتے کے اندر نادرا بورڈ کے سامنے پیش ہوکر تصدیق کروانے کی ہدایت کی گئی ہے مقررہ وقت کے اندر پیش نہ ہونے والوں کے شناختی کارڈ فوری بلاک کردیے جائیں گے۔
نادرا نے جعلی اور مشکوک شناختی دستاویزات بنانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کردیا ہے، خیبرپختونخوا میں مزید 1152 سے زائد مشکوک شناختی کارڈ ہولڈرز کو نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔
یہ پڑھیں: نادرا نے 42 لاکھ شناختی کارڈ منسوخ کردیئے
نادرا نے پشاور کے 874، چارسدہ کے 192 اور ٹانک کے 81 رہائشیوں کو نوٹسز جاری کیے ہیں۔
اسی طرح تورغر کے 2 اور جہلم کے ایک مشکوک شناختی کارڈ ہولڈر کو بھی طلبی کے نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔
Comments
Post a Comment