سندھ کے سرکاری اسکول نے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کردیا | Urdu News

اشتہار

سندھ کے سرکاری اسکول نے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کردیا

سندھ کے سرکاری اسکول نے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کردیا ہے۔

حیدرآباد کا گورنمنٹ گرلز لوئر سیکنڈری اسکول ٹنڈو میر غلام حسین عالمی مقابلے میں کامیاب ہوگیا ہے، اسکول نے ورلڈ بیسٹ اسکول پرائزز 2026 میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔

کمیونٹی کو لابوریشن کیٹیگری کے عالمی ٹاپ 10 فائنلسٹس میں حیدرآباد کا اسکول شامل ہے۔

ورلڈبیسٹ اسکول پرائزز کو تعلیم کے معتبر ترین عالمی اعزازات میں شمار کیا جاتا ہے، دنیا بھر سے ہزاروں اسکولوں کی درخواستوں میں سے صرف منتخب ادارے ہی فائنلسٹ بنے، پاکستان سے صرف 2 اسکول اس باوقار عالمی اعزاز کے لیے شارٹ لسٹ ہوئے تھے۔

Pakistan News – Pakistan Latest News & All – ARY News

پنجاب سے ایک نجی اسکول جبکہ سندھ سےحیدرآباد کا سرکاری اسکول شارٹ لسٹ ہوا، سندھ کا واحد سرکاری اسکول تعلیمی نظام کے لیے عالمی سطح پر تاریخی کامیابی بن گیا ہے۔

اسکول میں اسٹیم پر مبنی جدید تدریسی سرگرمیوں سے طالبات کی مہارتیں فروغ پائیں۔

 وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے اسکول انتظامیہ، اساتذہ اور طالبات کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ کامیابی سندھ کے اسکولوں میں اسٹیم تعلیم کے اقدامات کو فروغ دینے کا تسلسل ہے، مناسب مواقع اور مسلسل محنت سے عالمی معیار حاصل کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حیدرآباد کے سرکاری اسکول کی کامیابی ملک بھر کے اسکولوں کے لیے قابل تقلید ہے، ٹی فور ایجوکیشن کے تحت دنیا بھر کے اسکولوں کو 5 عالمی کیٹیگریز میں انعامات دیے جاتے ہیں۔




Source

Comments

Popular posts from this blog

دہلی میں 19 دن سے جاری بھوک ہڑتال کے بعد سونم وانگچک کی حالت تشویشناک | Urdu News