اپنا گھر بنانے کا خواب !‌ کم آمدنی والوں کے لیے بڑی خوشخبری | Urdu News

اشتہار

اپنا گھر بنانے کا خواب !‌ کم آمدنی والوں کے لیے بڑی خوشخبری

لاہور :”اپنی چھت اپنا گھر” پروگرام کے تحت کم آمدنی والے خاندانوں کو بلاسود ہاؤسنگ فنانس کی فراہمی جاری ہے ، 32 ہزار 48 مزید گھروں کی تعمیر جلد شروع کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے فلیگ شپ منصوبے "اپنی چھت اپنا گھر” پروگرام نے کامیابی کا ایک اور بڑا سنگ میل عبور کر لیا۔

Pakistan Govt Schemes – Latest Updates

ترجمان کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار میں بتایا گیا کہ اس پروگرام کے تحت صوبے بھر میں اب تک 1 لاکھ 66 ہزار بلاسود قرضے جاری کیے جا چکے ہیں، جس کے بعد یہ منصوبہ پاکستان کے سب سے بڑے اور کامیاب کم لاگت ہاؤسنگ فنانس پروگراموں میں شامل ہو چکا ہے۔

ترجمان نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اب تک گھروں کی تعمیر کے لیے 215 ارب 76 کروڑ روپے سے زائد کی خطیر رقم جاری کی جا چکی ہے، اس مالی معاونت کی بدولت پنجاب بھر میں اب تک 1 لاکھ 5 ہزار 594 گھروں کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے، جہاں ہزاروں خاندان اپنی ذاتی اور باعزت رہائش گاہوں میں منتقل بھی ہو چکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب بھر میں اس وقت بھی تعمیراتی سرگرمیاں عروج پر ہیں اور مزید 28 ہزار 453 گھروں پر کام تیزی سے جاری ہے، جبکہ بہت جلد صوبے میں مزید 32 ہزار 48 گھروں کی تعمیر کا آغاز کر دیا جائے گا۔

دوسری جانب، پروگرام کی شفافیت اور کامیابی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اب تک 14 ارب 50 کروڑ روپے سے زائد کے قرضوں کی وصولی بھی کی جا چکی ہے۔

اس عوامی منصوبے کو عوام میں بے پناہ پزیرائی حاصل ہوئی ہے اور اب تک "اپنی چھت اپنا گھر” پروگرام کے لیے 12 لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہو چکی ہیں، جن پر مرحلہ وار کام جاری ہے۔

پروگرام کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ اس میں خواتین اور خواجہ سراؤں (ٹرانس جینڈرز) کو بھی برابر کے مواقع فراہم کیے گئے ہیں، 91 ہزار 434 مردوں نے اپنے گھروں کی تعمیر مکمل کی جبکہ 14 ہزار 7 خواتین نے بھی اس اسکیم کے تحت اپنے ذاتی گھر تعمیر کیے اور اسی طرح 23 ٹرانس جینڈرز بھی اس پروگرام سے مستفید ہو کر اپنی چھت حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔

پروگرام کے دائرہ کار کو دیہی اور شہری دونوں علاقوں میں یکساں طور پر پھیلایا گیا ہے، اعداد و شمار کے مطابق دیہی پنجاب میں 60 ہزار 139 گھر مکمل ہو چکے ہیں جس سے پسماندہ علاقوں میں ترقی کا ایک نیا باب کھلا ہے، جبکہ شہری علاقوں میں 45 ہزار 325 گھروں کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے، جس سے کم آمدنی والے خاندانوں کو شہروں میں باعزت رہائش میسر آئی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب کا مقصد غریب اور متوسط طبقے کو اپنے گھر کا خواب پورا کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے اور یہ پروگرام بلا تفریق صوبے کے ہر مستحق فرد تک پہنچایا جا رہا ہے۔




Source

Comments

Popular posts from this blog

دہلی میں 19 دن سے جاری بھوک ہڑتال کے بعد سونم وانگچک کی حالت تشویشناک | Urdu News