یکم جولائی سے ایئر بلیو پاکستان کی پہلی مکمل کیش لیس ایئر لائن بن جائے گی | Urdu News

اشتہار

یکم جولائی سے ایئر بلیو پاکستان کی پہلی مکمل کیش لیس ایئر لائن بن جائے گی

کراچی : یکم جولائی 2026 سے نجی ایئرلائن ایئر بلیو پاکستان کی پہلی مکمل کیش لیس ایئر لائن بن جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی معروف نجی ایئر لائن ‘ایئر بلیو’ نے اپنے کامیاب آپریشنز کے 22 سال مکمل ہونے پر ملک کی ہوا بازی کی تاریخ کا ایک انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے خود کو مکمل طور پر ڈیجیٹل نظام پر منتقل کرنے کا اعلان کر دیا۔

یکم جولائی 2026 سے ایئر بلیو پاکستان کی پہلی مکمل کیش لیس ایئر لائن بن جائے گی۔

ایئر لائن انتظامیہ نے کہا کہ یکم جولائی سے ائیرلائن کی جانب سے ٹکٹوں کی بکنگ، کارگو یا کسی بھی سروس کے لیے کوئی بھی نقد ادائیگی قبول نہیں کی جائے گی۔

ایئر بلیو کے تمام ادائیگی کے نظام اب مکمل طور پر ڈیجیٹل چینلز پر منتقل کیے جا رہے ہیں۔

نئے طریقہ کار کے تحت مسافر اب اپنی ادائیگیاں ایئر لائن کی موبائل ایپ، آفیشل ویب سائٹ، آن لائن بینک ٹرانسفر، اور کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈز کے ذریعے کر سکیں گے۔

ایئر بلیو انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس جدید کیش لیس نظام کو متعارف کرانے کا مقصد مسافروں کے لیے لین دین کو مزید محفوظ، تیز رفتار اور شفاف بنانا ہے، جو کہ عالمی ہوا بازی کے جدید ترین معیار کے عین مطابق ہے۔

محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں



Source

Comments

Popular posts from this blog

دہلی میں 19 دن سے جاری بھوک ہڑتال کے بعد سونم وانگچک کی حالت تشویشناک | Urdu News