ایران نے جوہری تنصیبات کے معائنے کی غیرمشروط منظوری دے دی، ٹرمپ | Urdu News

اشتہار

ایران نے جوہری تنصیبات کے معائنے کی غیرمشروط منظوری دے دی، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے اپنی جوہری تنصیبات کے معائنے کی مکمل اور غیر مشروط منظوری دے دی ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران جوہری تنصیبات کے معائنے پر راضی ہوگیا ہے اگر راضی نہ ہوتا تو امریکا کے ساتھ آگے کوئی مذاکرات نہ ہوتے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کی ختم کردی گئی ہے، آبنائے ہرمز اب کھلی رہے گی اور ایرانی بحریہ کی جانب سے کوئی ناکہ بندی نہیں ہوگی۔

یہ پڑھیں: عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی سے متعلق ایران کا بڑا اعلان!

ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ہمارے بحری جہاز اپنی جگہوں پر موجود رہیں گے۔

امریکی صدر نے کہا کہ ایران کو ملنے والے فنڈز امریکی کنٹرول میں قائم ایکسرو اکاؤنٹس میں رکھے جائیں گے، فنڈز کا استعمال صرف امریکا سے خوراک اور طبی سامان کی خریداری کے لیے ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران فنڈز سے امریکی مصنوعات خریدے گا جس سے امریکی کسانوں کو بھی فائدہ ہوگا۔




Source

Comments

Popular posts from this blog

دہلی میں 19 دن سے جاری بھوک ہڑتال کے بعد سونم وانگچک کی حالت تشویشناک | Urdu News