حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا | Urdu News

اشتہار

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا

اسلام آباد (27 جون 2026): حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل نہ ہوسکا، پٹرولیم ڈویژن نے موجودہ سطح پر قیمتیں برقرار رکھنے سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا۔

پیٹرولیم ڈویژن کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ موجودہ قیمتیں آئندہ ایک ہفتے کے بجائے تاحکم ثانی برقرار رکھی گئی ہیں، پیٹرول کی قیمت 299.50 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت 311.47 روپے فی لیٹر پر بر قرار رہیں گی۔

اس کے علاوہ مٹی کا تیل 6 روپے 85 پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا ہے، مٹی کے تیل کی نئی قیمت227 روپے 5  پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

لائٹ ڈیزل آئل 7 روپے 55 پیسے فی لیٹر سستا ہونے کے بعد اس کی نئی قیمت 192 روپے43 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق جیٹ فیول 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیا ہے جس کی قیمت231 روپے 72 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے اس سے قبل جیٹ فیول کی قیمت، 238روپے87 پیسے فی لیٹر تھی۔

اہم ترین

علیم ملک
علیم ملک
علیم ملک پاور ڈویژن، آبی وسائل، وزارت تجارت اور کاروبار سے متعلق دیگر امور کے لیے اے آر وائی نیوز کے نمائندے ہیں



Source

Comments

Popular posts from this blog

دہلی میں 19 دن سے جاری بھوک ہڑتال کے بعد سونم وانگچک کی حالت تشویشناک | Urdu News