’جس گھر سے لاش ملی وہاں مقتول دوسری بیوی کے ساتھ تھا‘ | Urdu News
اشتہار
’جس گھر سے لاش ملی وہاں مقتول دوسری بیوی کے ساتھ تھا‘
کراچی کے علاقے ناظم آباد میں گھر سے ایک شخص کی لاش ملی ہے۔
پولیس کے مطابق واقعہ قتل کی واردات ہے جس میں مقتول کو گلا دبا کر یا پھندا لگا کر قتل کیا گیا جس گھر سے لاش ملی وہاں مقتول دوسری بیوی کے ساتھ رہائش پذیر تھا۔
مقتول عباسی شہید اسپتال کے ایکسرے ڈیپارٹمنٹ میں ملازم تھا اور ریٹائر ہو چکا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ شک کی بنیاد پر مقتول کی اہلیہ کو حراست میں لے لیا گیا جسے تفتیش کے لئے تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔
مقتول کی اہلیہ قتل سے متعلق لاعلمی کا اظہار کر رہی ہیں تاہم تفتیش جاری ہے۔
سلمان لودھی اے آر وائی نیوز کراچی کے کرائم رپورٹر ہیں۔
Comments
Post a Comment