بانی پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل سے الشفا انٹرنیشنل اسپتال منتقلی سے متعلق درخواست | Urdu News

اشتہار

بانی پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل سے الشفا انٹرنیشنل اسپتال منتقلی سے متعلق درخواست

بانی پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل سے الشفا انٹرنیشنل اسپتال منتقلی سے متعلق سپریم کورٹ میں رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف چیمبر اپیل کی متفرق درخواست دائر کردی گئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف اپیل کی جلد سماعت کے لیے متفرق درخواست دائر کی گئی ہے جبکہ متفرق درخواست عمران خان کے وکیل ایڈووکیٹ عزیز بھنڈاری کے ذریعے دائر کی گئی ہے۔

عدالت سے عمران خان کا کیس اگلے ہفتے سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

سپریم کورٹ نے رجسٹرار آفس نے اسپتال منتقلی کی درخواست پر اعتراضات عائد کیے تھے، رجسٹرار آفس نے اعتراض کیا تھا کہ درخواست عمران خان کے اٹارنی کے ذریعے دائر نہیں ہوئی۔

یہ پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کو اسپتال منتقل نہ کیا گیا تو۔۔ وزیراعلیٰ نے الٹی میٹم دیدیا

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ پاور آف اٹارنی ملنے کے بعد رجسٹرار آفس کے اعتراضات اب غیر موثر ہوچکے ہیں، عمران خان نے ایڈووکیٹ آن ریکارڈ جاوید مسعود طاہر بھٹی کو پاور آف اٹارنی دے دی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ پاور آف اٹارنی پر جیل سپرنٹنڈنٹ نے 25 مئی کو تصدیقی دستخط بھی کردیے ہیں، عمران خان کو 14 جون کو فیملی کو بتائے بغیر میڈیکل چیک اپ کے لیے پمز لایا گیا۔

سپریم کورٹ سے 22 جون سے شروع عدالتی ہفتے میں اپیل مقرر کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

راجہ محسن اعجاز اسلام آباد سے خارجہ اور سفارتی امور کی کوریج کرنے والے اے آر وائی نیوز کے خصوصی نمائندے ہیں

اہم ترین

راجہ محسن اعجاز
راجہ محسن اعجاز
راجہ محسن اعجاز اسلام آباد سے خارجہ اور سفارتی امور کی کوریج کرنے والے اے آر وائی نیوز کے خصوصی نمائندے ہیں



Source

Comments

Popular posts from this blog

دہلی میں 19 دن سے جاری بھوک ہڑتال کے بعد سونم وانگچک کی حالت تشویشناک | Urdu News