’حفاظت کی ضمانت نہیں دی جا سکتی‘: آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہاز صرف تہران کے مقرر کردہ راستے کا استعمال کریں، پاسدارانِ انقلاب | Urdu News
ایران اس وقت ’طاقت کے عروج پر‘ ہے، حزب اللہ اور محورِ مزاحمت کی حمایت بنیادی ترجیح: قومی سلامتی کمیشن کے رکن
ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیشن کے رکن علاءالدین بروجردی نے کہا ہے کہ بعض ممالک کے تصورات کے برعکس، ایران اس وقت ’طاقت کے عروج پر‘ ہے۔
ایرانی مجلس خبر رساں ایجنسی ’خانہ ملت‘ کے مطابق، بروجردی نے کہا کہ ’لبنان اور محورِ مزاحمت (بشمول حزب اللہ، پاپولر موبلائزیشن فورسز، نیز فلسطین اور یمن میں مزاحمتی گروہ) کی حمایت کرنا ہماری بنیادی ترجیح ہے۔‘
انھوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ لبنان کے خلاف کسی بھی ’جارحیت‘ کی صورت میں ایران اسرائیل کو ’موثر انداز‘ میں جواب دے گا۔
ادھر، ایران کی جانب سے امریکہ کے ساتھ معاہدے میں لبنان میں جنگ بندی پر زور دینے کے باوجود، حالیہ دنوں میں اسرائیلی فوج اور لبنانی حزب اللہ کے درمیان متعدد بار فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔
Comments
Post a Comment