فیفا ورلڈ کپ: گھانا کی ٹیم ’’جادو‘‘ کی مدد سے میچ جیتی؟ | Urdu News

اشتہار

فیفا ورلڈ کپ: گھانا کی ٹیم ’’جادو‘‘ کی مدد سے میچ جیتی؟

ٹورنٹو (21 جون 2026): گزشتہ دنوں گھانا نے سخت مقابلے کے بعد پاناما کو ہرا دیا تاہم اب یہ قیاس کیا جا رہا ہے کہ فاتح ٹیم نے جادو کی مدد سے یہ میچ جیتا۔

گزشتہ دنوں ٹورنٹو میں کھیلے گئے میچ میں دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد گھانا نے صفر کے مقابلے میں ایک گول سے پاناما کو ہرا کر جیت اپنے نام کی۔

تاہم اب سوشل میڈیا پر مذکورہ میچ کے دوران اسٹیڈیم کی ایسی غیر معمولی ویڈیو گردش کر رہی ہے، جس کو دیکھ کر یہ قیاس آرائیاں زور پکڑ گئی ہیں کہ گھانا نے میچ جیتنے کے لیے جادو کا سہارا لیا۔

یہ قیاس اؔٓرائیاں اس وقت پیدا ہوئیں، جب سوشل میڈیا پر میچ کے دوران گھانا کے ایک مداح کو سفید پاؤڈر کو ہتھیلی پر لے کر ٹیم کی جانب پھونک مار کر پھینکتے ہوئے دیکھا گیا۔

یہ وہ لمحہ تھا جب میچ اختتام کی جانب گامزن تھا اور دونوں ٹیمیں کوئی گول نہیں کر سکی تھیں۔ قبل اس کے کہ میچ برابری پر ختم ہوتا۔ اسٹیڈیم کی جانب سے ایک مداح کے پھونکیں مار کر پاؤڈر میدان کی جانب پھینکنے کے چند لمحوں بعد ہی گھانا کے کیرب ییرینکی نے 95 ویں منٹ میں میچ کا واحد گول کر کے اپنی ٹیم کو کامیابی دلائی۔

یہ ویڈیو اسٹیڈیم میں کسی نے کیمرے میں محفوظ کی، جو بعد ازاں سوشل میڈیا پر وائرل کر دی گئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی اس پر تبصروں کی بھرمار ہو گئی۔ کسی نے اس کو ماکومبا یعنی کالا جادو قرار دیا کئی صارفین نے اس شخص کو ’جوجو ماسٹر‘ کا نام دے دیا۔ ’جوجو‘ مغربی افریقا کی روایتی روحانی عقائد سے جڑا لفظ ہے۔

دوسری جانب میڈیا میں یہ رائے بھی گردش کر رہی ہے، جو جادو اور دیگر مفروضوں کو رد کرتے ہوئے کہتی ہے کہ یہ مداح کا منفرد انداز ہے، جو اتفاقیہ طور پر وائرل ہو گیا۔

فیفا ورلڈ کپ 2026: گرما گرمی سے بھرپور مقابلے کے بعد گھانا نے پاناما کو ہرا دیا




Source

Comments

Popular posts from this blog

دہلی میں 19 دن سے جاری بھوک ہڑتال کے بعد سونم وانگچک کی حالت تشویشناک | Urdu News