ایران کو جان بوجھ کر فیفا ورلڈ کپ سے باہر کیا گیا؟ متنازع فیصلے نے سوال اٹھا دیا | Urdu News

اشتہار

ایران کو جان بوجھ کر فیفا ورلڈ کپ سے باہر کیا گیا؟ متنازع فیصلے نے سوال اٹھا دیا

امریکا (28 جون 2026): ایران فیفا ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں ٹورنامنٹ سے باہر ہو گیا لیکن ریفری کے ایرانی ٹیم کے خلاف فیصلے نے ٹورنامنٹ شفافیت پر سوال اٹھا دیا ہے۔

امریکا میں کھیلے جا رہے فیفا ورلڈ کپ 2026 میں ایران کی ٹیم نے سخت مشکل حالات میں شرکت کی۔ سفری دشواریوں، امریکا میں قیام کی اجازت نہ ملنے کے باوجود ایرانی ٹیم پہلے مرحلے میں کوئی میچ نہ ہاری اور تینوں میچ برابر کھیلے۔

تاہم مصر کے خلاف میچ میں ایرانی ٹیم جیتی بازی ہار گئی اور ریفری کے متنازع فیصلے کے باعث میچ ایک ایک گول سے باہر رہا، یوں ایرانی ٹیم کا ورلڈ کپ میں سفر ختم ہوا۔

میچ کی ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں ایران کی جانب سے داغے گئے دوسرے گول کو ریفری نے غیر قانونی قرار دے دیا۔

سیئٹل میں ایران اور مصر کے درمیان کھیلا گیا میچ مقررہ وقت تک ایک ایک گول سے برابر تھا، تاہم انجری ٹائم میں ایران نے شاندار گول داغ دیا، جس کے بعد پورا اسٹیڈیم خوشی سے جھوم اٹھا اور ایرانی کھلاڑیوں نے میدان میں ہی بھرپور انداز میں جشن منایا۔

تاہم کچھ لمحوں بعد ہی ایرانی کھلاڑیوں کا یہ جشن اس وقت غم میں بدل گیا، جب ویڈیو اسسٹنٹ ریفری نے آف سائیڈ قرار دے کر ایران کی جانب سے کیے گئے دوسرے گول کو مسترد کر دیا۔

تاہم سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایرانی کھلاڑی کا جس مصری کھلاڑی سے موازنہ کر کے آف سائیڈ دی گئی، اس سے تھوڑا آگے ایک اور مصری کھلاڑی موجود تھا۔

سوشل میڈیا صارفین اور ایرانی ٹیم کے مداح وی اے آر کے اس فیصلے پر سوالات اٹھا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایرانی ٹیم کے کپتان نے بھی سفری دشواریوں سمیت امریکا میں سہولتوں کی عدم فراہمی پر کہا تھا کہ اگر ایران کو ٹورنامنٹ سے باہر کرنا ہے تو کر دیں لیکن یہ ہمارے ساتھ انصاف نہیں ہے۔

میسی نے فیفا ورلڈ کپ میں نیا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

اہم ترین

ریحان خان
ریحان خان
ریحان خان کو کوچہٌ صحافت میں 25 سال ہوچکے ہیں اور ا ن دنوں اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں۔ملکی سیاست، معاشرتی مسائل اور اسپورٹس پر اظہار خیال کرتے ہیں۔ قارئین اپنی رائے اور تجاویز کے لیے ای میل [email protected] پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔



Source

Comments

Popular posts from this blog

دہلی میں 19 دن سے جاری بھوک ہڑتال کے بعد سونم وانگچک کی حالت تشویشناک | Urdu News