سرگن مہتا پاکستانی اداکاروں اور ڈراموں کی مداح نکلیں | Urdu News

اشتہار

سرگن مہتا پاکستانی اداکاروں اور ڈراموں کی مداح نکلیں

بھارت کی اداکارہ سرگن مہتا پاکستانی اداکاروں اور ڈراموں کی مداح نکلی ہیں۔

سرگن مہتا نے بالی ووڈ کے ساتھ پنجابی فلم انڈسٹری دونوں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، وہ پنجابی انڈسٹری میں ’کیری آن جٹا‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

اداکارہ اس وقت اپنی فلم کیری آن جٹا 4 کی تشہیر کررہی ہیں اور انہوں نے برطانیہ میں پاکستانی صحافیوں سے گفتگو کی ہے۔

سرگن مہتا نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وہ پاکستانی ڈرامے بہت دیکھتی ہیں۔ انہوں نے صحافی سے کہا کہ آپ سے زیادہ پاکستانی ڈرامے دیکھے ہوں گے۔

اداکارہ نے کہا کہ وہ ہمایوں سعید، ماہرہ خان، بلال عباس خان اور ہانیہ عامر جیسے کئی پاکستانی ستاروں کو جانتی ہیں۔

یہ پہلا موقع نہیں جب سرگن مہتا نے پاکستانی شوبز انڈسٹری کے لیے اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا ہو، 2022 میں ایک انٹرویو کے دوران بھی انہوں نے خود کو پاکستانی ڈراموں کی سب سے بڑی مداح قرار دیا تھا۔

انہوں نے اس وقت کہا تھا کہ میں پاکستانی ڈراموں کی بہت بڑی فین ہوں، میں ہمیشہ ڈراموں کی فہرست بناتی ہوں اور 3 سے 4 دن کے اندر مکمل ڈرامہ دیکھ لیتی ہوں، میرا سب سے پسندیدہ ڈرامہ ’میرے پاس تم ہو‘ ہے جسے میں 3 بار دیکھ چکی ہوں۔

فرید احمد قریشی 2014 سے اے آر وائی نیوز کے برطانیہ میں مقیم نمائندے ہیں۔




Source

Comments

Popular posts from this blog

دہلی میں 19 دن سے جاری بھوک ہڑتال کے بعد سونم وانگچک کی حالت تشویشناک | Urdu News