میسی نے فیفا ورلڈ کپ میں نیا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا | Urdu News
میسی نے فیفا ورلڈ کپ میں نیا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا
امریکا (28 جون 2026): ارجنٹینا نے آخری گروپ میچ میں اردن کو ہرایا اس میچ میں چیمپئن کپتان نے فیفا ورلڈ کپ کا ایک اور نیا ریکارڈ اپنے نام کیا۔
گروپ کے میں ارجنٹینا نے اپنے تینوں میچز جیت کر نا قابل شکست رہتے ہوئے دوسرے مرحلے میں رسائی حاصل کی۔ اردن کے خلاف آخری میچ ایک کے مقابلے میں تین گول سے جیتا۔
دفاعی چیمپئن ٹیم کے کپتان لیونل میسی نے جب میچ میں اپنا پہلا اور ٹیم کا تیسرا گول کیا تو اس کے ساتھ ہی ایک نیا ریکارڈ ان کے نام ہو گیا۔
میسی، اردن کے خلاف میچ میں گول کر کے فیفا ورلڈ کپ کے دوران مسلسل 7 میچز میں گول کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
یہ نیا ریکارڈ قائم کر کے انہوں نے جسٹ فونٹین اور جائرز ینہو کا مسلسل 6 میچز میں گول کرنے کا ریکارڈ توڑا۔
لیونل میسی کا مسلسل گول کرنے آغاز 2022 کے ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کے خلاف میچ سے گیا تھا، جس کے بعد انہوں نے قطر ورلڈ کپ میں نیدرلینڈز، کروشیا اور فرانس کے خلاف بھےی گول کر کے ارجنٹینا کو عالمی چیمپئن بنایا تھا۔
رواں ورلڈ کپ میں اپنے افتتاحی میچ میں لیونل میسی نے الجرائز کے خلاف ہیٹ ٹرک کی اور آسٹریا کے خلاف 2 گول داغے اور اردن کے خلاف ایک گول کیا۔
لیونل میسی کے اب تک ورلڈ کپ میں کیے گئے گولز کی مجموعی تعداد 19 ہو گئی ہے اور وہ میگا ایونٹ کی تاریخ کے سب سے زیادہ گول کرنے والے فٹبالر بھی ہیں۔
واضح رہے کہ فرانس کے جسٹ فونٹین نے 1958 جب کہ برازیل کے جائرز ینہو نے 1970 کے میگا ایونٹس میں مسلسل 6 میچز میں گول کیے تھے۔
فیفا ورلڈ کپ: مسلم کھلاڑیوں کیلیے ’’پلیئر آف دی میچ‘‘ ٹرافی میں بڑی تبدیلی
Comments
Post a Comment