پاکستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت اور افغانستان ہیں ، خواجہ آصف | Urdu News

اشتہار

پاکستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت اور افغانستان ہیں ، خواجہ آصف

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت اور افغانستان ہیں لیکن وقت آگیا ہے فیصلہ کن جنگ لڑی جائے اور ان کو شکست دی جائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بنوں میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ، جہاں معصوم لوگوں کو شہید کیا گیا ، اب وقت آگیا اتحاد کیساتھ دہشت گردی کیخلاف فیصلہ کن جنگ لڑیں تاکہ اس دہشت گردی کو ایک ہی بار جڑ سے ختم کیا جا سکے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشتگردی کے پیچھے بھارت اور افغانستان ہیں، شکست کے بعد افغانستان بھی پاکستان میں دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے لیکن وقت آگیا ہے فیصلہ کن جنگ لڑی جائے اور ان کو شکست دی جائے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان کا کوئی بھی صوبہ ہو وہاں امن کی فضا ہم نے قائم کرنی ہے، بھارت کی آزاد کشمیر میں امن تباہ کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی، ایسے عناصر کار فرما ہیں، جو بھارت کی ایما پر آزاد کشمیر کی قربانیاں بھول رہے ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں اس وقت بھی ظلم و ستم جاری ہے، کشمیر کی لیڈر شپ جیلوں میں زندگی گزار رہی ہے اور کشمیریوں کی قربانیوں کی داستان لمبی ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان کیخلاف جس گروپ کے تانے بانے بھارت سے ملیں ان کیخلاف فیصلہ کن جنگ لڑنی چاہیے۔




Source

Comments

Popular posts from this blog

دہلی میں 19 دن سے جاری بھوک ہڑتال کے بعد سونم وانگچک کی حالت تشویشناک | Urdu News